پنجاب کے تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کا خدشہ، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے خبردار کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ایک بار پھر دہشت گرد حملوں کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔ ہوم ڈپارٹمنٹ نے تمام تعلیمی اداروں کو سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہوم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تھریٹ الرٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پنجاب کے بڑے شہروں کے تعلیمی اداروں میں تکفیری دہشت گرد حملے کرسکتے ہیں،ں اور تعلیمی اداروں کی بسوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے مخلص اور کماندار نامی دو تکفیری دہشت گردوں کی گفتگو ریکارڈ کی گئی ہے، جس میں وہ سانحہ پشاور کے مجرموں کی پھانسی کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر بڑے تعلیمی اداروں کو سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق ہوم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تھریٹ الرٹ کے بعد پنجاب یونیورسٹی میں چھ غیر ملکی اساتذہ کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے