پاکستانی شیعہ خبریں

پارا چنار دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، علامہ حمید حسین امامی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید زاہد حسنین بخاری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر سندھ حکومت کی طرح رینجرز اور افواج پاکستان کو مکمل طور پر اختیار نہ دئیے گئے، تو پورے ملک میں پارہ چنار طرز واقعات ہوتے رہیں گے۔ ہم سندھ حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں، کہ ملک میں قیام امن کے لئے رینجرز کو اختیارات دئیے جائیں۔ مرکزی حکومت اور تمام صوبائی حکومتیں دہشت گردی کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔ دہشت گرد جب جہاں چاہتے ہیں، کارروائی کر دیتے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہم جنرل راحیل شریف سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ آپریشن ضرب عضب کے دائرہ کو پھیلایا جائے اور دہشت گردوں کو جڑ سے ختم کیا جائے۔ بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ شہداء کے لواحقین ساتھ اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button