Uncategorized

پاراچنار کے مکینوں کو حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے، حسنین عارف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مدارس جعفریہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا حسنین عارف کا کہنا تھا پارا چنار مین بازار میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمّت کرتے ہیں، کیا پاکستان میں محب وطن صرف بے گناہ مارے جانے کیلئے ہی رہ گئے ہیں۔ مدارس جعفریہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونیوالے اجلاس میں انہوں نے پارا چنار میں دہشتگردی کی مذمّت کرتے ہوئے کہا کہ کرم ایجنسی واحد ایجنسی ہے جہاں قومی پرچم لہراتا ہے، پاراچنار کے مکینوں کو حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے، پارا چنار کے عوام محبِ وطن ہیں، حکومتی اداروں کو اس علاقے کی حسّاسیت کا احساس ہونا چاہیے جس وقت آپریشن ضربِ عضب اپنے عروج پر ہے عین اسی دوران اس دھماکے کا ہونا اداروں کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مدارس جعفریہ پاکستان کے پلیٹ فارم سے اپنے مطالبے کو دہراتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو سزا دینے سے پہلے قوم کے سامنے لایا جائے، تاکہ قوم ان مکروہ چہروں کو پہچان سکے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر داعش جیسی تنظیموں کا اثر بڑھانا اور پاکستان کے دارالحکومت میں بیٹھے ہوئے ایک شخص کا داعش کو دعوت دینا سلسلہ در سلسلہ ملتی ہوئی کڑیاں ہیں، پاکستانی قوم اس وقت ایک ہے اور ماہِ مبارک ربیع الاول میں میلاد کے جلوسوں کو شایانِ شان منانے کیلئے پرعزم ہے، یہ دہشتگردی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button