Uncategorized

پاراچنار بم دھماکا قابل مذمت، دہشتگرد آخری سانسیں لے رہے ہیں، وفاق المدارس شیعہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ سید ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے پاراچنار میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے واقعہ میں شہریوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ لاہور میں میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں علامہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ دہشتگرد آخری سانسیں لے رہے ہیں، افواج پاکستان نے طالبان کی کمر توڑ دی ہے لیکن بزدل دشمن پھر بھی کارروائیوں میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا کسی مذہب یا مسلک سے تعلق نہیں، یہ درندے کرائے کے قاتل ہیں جنہیں ڈالروں اور ریالوں پر پالا گیا، یہ اب ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں۔ علامہ نیاز نقوی نے شہدا کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے خفیہ اداروں کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانا ہوگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button