Uncategorized
ٹیکسلا، المنار ٹی وی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مشرق وسطیٰ کے معروف ٹی وی چینل المنار ٹیلی ویژن کی ظالمانہ بندش کے خلاف ٹیکسلا میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ٹیکسلا واہ یونین آف جنرلسٹ کے صدر مشتاق نقوی، رہنما شیعہ علماء کونسل اعجاز نقوی، علامہ تجمل حسینی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحافی برادری کی جانب سے سعودی عرب کے ظالمانہ اقدام کی پرزور مذمت کی گئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر المنار ٹی وی کے حق میں نعرے درج تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ المنار ٹی وی کی آواز کو بند کرنا، مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ المنار ٹی وی نے حق اور سچ کا علم بلند رکھا اور صہیونی بربریت کو دنیا پر عیاں کیا