پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او پشاور ڈویژن کی پاراچنار بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے صدر حسین انجم نے پاراچنار میں ہونے والے بم دھماکے کے حوالے سے ہنگامی میٹنگ میں شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات رونما ہونا حکومتی اداروں کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ کیونکہ اس سے پہلے بھی کئی بار پاراچنار شہر میں اس طرح کے واقعات پر حکومت بے حسی کا مظاھرہ کرتی آئی ہے، تکفیری دہشت گرد ٹولے اپنے ناکام عزائم پورا کرکے فرار ہو جاتے ہیں جب کہ حکومتی اداروں کی طرف سے کوئی موثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز پاکستان میں تکفیری دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ دار نا اہل حکمران اور حکومتی ادارے ہیں، کیونکہ حکومت نے تکفیری دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دین کی خدمت کے دعویدار یہ لو گ ہی دراصل دشمن دین ہیں کہ جن کی وجہ سے دنیا بھر میں اسلام جیسے امن پسند مذہب پرتکفیری دہشت گردی کی چھاپ لگ چُکی ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہوش کے نا خن لے اور اور درندہ صفت افراد کو کھلے عام چھوڑ کر ملک سے دشمنی نہ کرنے دے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button