پاکستانی شیعہ خبریں

آخری تکفیری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھا جائے، علامہ مرزا یوسف حسین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں خاص طور پر پارہ چنار، کوئٹہ، کراچی اور دیگر مقامات پر بے گناہوں کا خون تسلسل سے بہایا جا رہا ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ ملک میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریش ضرب عضب جاری رکھا جائے، کیونکہ  تکفیری دہشت گرد تسلسل کیساتھ نہتے عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے تکفیری دہشت گرد ٹولہ آزادی سے عوام کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اجتماع سے علامہ اظہر حسین نقوی، سید علی اوسط، سہیل مرزا، حسن صغیر عابدی، رضی حیدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔ بعد ازاں شہداء آرمی پبلک اسکول اور شہدائے پاراچنار کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button