Uncategorized

نائجیریا کے عوام کو اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد سے نہیں ہٹایا جا سکتا،نیاز نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے رہنما اور نمائندہ ولی فقہیہ آیت اللہ الشیخ ابراہیم زکزکی کے خاندان سمیت امام بارگاہ بقیتہ اللہ میں اجتماع کے دوران ظالم فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے حکومت کے ظالمانہ اقدامات رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جامعتہ المنتظر لاہور میں علما کے تعزیتی اجلاس سے خطاب میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ سینکڑوں افراد کی فوج کے ہاتھوں شہادت کی اقوام متحدہ اور انسانی حقوق تنظیموں کی تنظیموں کو مذمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نائجرین حکومت اسرائیلی اور امریکی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نائجیریا کے عوام کو اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد سے نہیں ہٹایا جا سکتا۔ علامہ نیاز نقوی نے دفتر خارجہ سے مطالبہ کیا کہ ظالمانہ قتل و غارت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ الشیخ ابراہیم زکزکی کو شدید زخمی حالت میں فوج نے گرفتار کیا ہے، ان کی صحت کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آیت اللہ الشیخ ابراہیم زکزکی کی فلسطینی مسلمانوں کے حقوق کے حق میں آواز بلند کرنے اور حزب اللہ کی حمایت کرنے کی سزا دی گئی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button