Uncategorized

پاراچنار اور نائیجیریا میں ہونیوالی ظلم و بربریت کی سخت مذمت کرتے ہیں، سیدہ سدرہ نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے پارہ چنار پاکستان اور نایئجریا میں ملت تشیع پہ ہونے والے ظلم و بربریت پہ گہرے غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام بنی نوع انسان کو آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنے دین کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کریں۔ اسلام سلامتی و امن کا دین ہے، اسلام محبت کا دین ہے اور محبت کسی خاص گروہ یا فرقے سے نہیں بلکہ انسانیت سے محبت کا دین ہے، لہذا مذہبی تعصب میں انسان کشی کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔ پارہ چنار اور نایئجیریا حکومت کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس معاملے میں اسلامی ممالک کی خاموشی پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کے پلیٹ فارم سے اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں اور دیگر تمام درد دل رکھنے والوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں، مظلوم کسی بھی دین اور مذہب سے ہو، ہم اسکے ساتھ ہیں، جس طرح مولا حسین علیہ السلام کا پاکیزہ خون رائیگا نہیں گیا، اسی طرح دور حاضر کے مظلومین کی عظیم قربانیاں رائیگاہ نہیں جائیں گی۔ حکومت پاکستان کو اب نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی کو قبول کر لینا چاہیئے، ملت تشیع جو کہ پرامن قوم ہے، ہر روز نئے سے نئے مصائب اور صعوبتوں سے گزر رہی ہے، حکومت پاکستان پرامن شہریوں کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ہے۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کا امن تباہ کرنے والوں کے خلاف جلد از جلد ایکشن لے۔ مزید نائیجریا میں ہونے والے ظلم کے خلاف پاکستان اپنا مثبت ثالثی کا کردار ادا کرے۔ ہم شیخ ابراہیم زکزاکی کی خدمت میں انکے اہل خانہ اور دیگر ملت تشیع کی قیمتی جانوں کی تعزیت پیش کرتے ہیں اور انکی رہائی کے لئے اپیل کرتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button