Uncategorized

شہداء کی یاد منانا زندہ قوموں کی نشانی ہوتی ہے، علامہ اقتدار نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام آرمی پبلک سکول کے شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر ملتان پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، مہر سخاوت سیال، وسیم عباس زیدی، مرزا وجاہت علی، سید دلاور عباس زیدی اور دیگر موجود تھے۔ شرکاء نے اس موقع پر شہدائے آرمی پبلک سکول اور شہدائے پاراچنار کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے شہداء نے قوم میں ایک نئی روح پھونکی ہے ہماری سیاسی قیادت کو اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی ضرورت ہے، جب تک عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ سیاسی قیادت تکفیری دہشتگردی کے خلاف کھڑی نہیں ہوگی اس ناسور کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ اس موقع پر اُنہوں نے شہدائے پاراچنار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشتگردی اس وقت ایک عالمی مسئلہ ہے حکمرانوں کی جانب سےتکفیری دہشتگردوں کی سرکوبی کی بجائے اُن کی پشت پناہی کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول ہمارے حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کے لیے کافی تھا لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں نے اس سے کوئی سبق نہیں لیا اورتکفیری دہشتگردوں کی حمایت جاری رکھی۔ جب تک تکفیری دہشت گردوں کے سرپرستوں کی بیخ کنی نہیں کی جائے گی شہداء کے ورثاء کو انصاف نہیں ملے گا۔ گزشتہ دنوں شہداء کے ورثاء کی جانب سے کیا جانیوالا احتجاج حکومت کے لمحہ فکریہ ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں شہدائے آرمی پبلک سکول کے ورثاء کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔ اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نےتکفیری دہشتگردی کے خلاف کتبے اُٹھا رکھے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button