Uncategorized

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ذرائع ابلاغ کے اداروں کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیئے، ناصر شیرازی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لئے قومی اداروں کیساتھ ساتھ ذرائع ابلاغ کے اداروں کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیئے، من گھڑت اور مفروضے پر مبنی خبروں کی تشہیر کے نتائج قتل و غارت گری اور معاشرے میں بگاڑ کا سبب بنتے ہیں، پاراچنار واقعے کا ذمہ دار بھی وہی میڈیا ہاوُس ہے جس نے من گھڑت اور مبالغے پر مبنی رپورٹ شائع کرکے دہشت گردوں کو کرم ایجنسی پر یلغار کا موقع دیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کارکنان سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ میڈیا میں موجود کچھ کالی بھیڑیں معاشرے میں فساد اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، صحافت کے مقدس پیشے کے ذریعے اصلاح معاشرہ اور مظلوموں کے حقوق کا دفاع کیا جاتا ہے، لیکن یہاں ایک مخصوص سوچ کے حامل کچھ افراد بغیر تحقیق بغیر ثبوت کے خبروں کو اپنی رپورٹ کا حصہ بنا کر اصل حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے لوگ ہی پاراچنار جیسے واقعات کے اصل ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاوسز کے مالکان کو چاہیئے کہ ایسی کالی بھیڑوں کو اپنے ادارے کا حصہ نہ بننے دیں، کیونکہ یہ صحافت کے نام پر محض اپنے بیرونی آقاوُں کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے کام کر رہے ہوتے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ متاثرہ فریق کو انصاف دلانے میں اگر ہمارے صحافتی ادارے اپنا کردار ادا نہیں کرسکتے تو کم از کم ان کے خلاف ہونے والی عالمی سازشوں کا بھی حصہ نہ بنیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانی دینے والوں کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے والے کبھی بھی ملک و قوم اور انسانیت کا دوست نہیں ہوسکتے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button