پنجاب میں کالعدم تکفیری گروہوں کیخلاف آپریشن کرنا ہوگا، چودھری محمد سرور
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمد سرور نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے ایک ایک لفظ پر عمل کرنا ہو گا، پنجاب میں بھی سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر حکمرانوں کو کالعدم تکفیری گروہوں کیخلاف آپریشن کرنا ہو گا تاکہ امن دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے، تکفیری دہشتگردوں کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے کہ پاکستان کا بچہ بچہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کیساتھ ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ وہ لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمد سرور نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف اور ہمارے امن کیلئے پاک افواج کے افسران اور اہلکاران کیساتھ ساتھ ان کے بچوں نے جو قربانیاں دی ہیں ان کو قیامت تک یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشتگردی کے خاتمے میں ہی ہماری بقا ہے اور سالمیت کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشتگردوں کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے کہ پاکستان کا بچہ بچہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کیساتھ ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد امن کے دشمن ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہوگا