پاکستانی شیعہ خبریں

شہدائے اے پی ایس سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم ڈبلیو ایم کراچی کا نمائش چورنگی پر چراغاں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر کراچی میں شہدائے آرمی پبلک اسکول سے اظہار یکجہتی و بلندی درجات کیلئے یوم شہداء منایا گیا۔ اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کے مختلف ڈسٹرکٹس میں قرآن خوانی اور شہدائے خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمع روشن کی گئی اور تعزیتی جلسہ منعقد کئے گئے۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی کی جانب سے مرکزی پروگرام نمائش چورنگی پر منعقد ہوا جس میں شمع روشن کی گئیں۔ چراغاں میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ باقر زیدی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ مبشر حسن، علی حسین نقوی، سید میثم رضا، ڈاکٹر مدثر حسین، ناصر حسینی، رضوان پنجوانی، روح اللہ حسین سمیت ایم ڈبلیو ایم کارکنان و شہر قائد کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہدائے آرمی پبلک اسکول میں شہید بے گناہ معصوم بچوں کی یاد میں شمع روشن کیں۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب میں علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور تاریخ کی بدترین تکفیری دہشتگردی ہے، یہ ملک خداداد پاکستان کے قلب میں وہ داغ ہے جو کبھی نہیں مٹ سکتا، آج ملک و اسلام دشمن عناصر کی ہار کا دن ہے، پوری قوم تکفیری دہشتگردوں کے خلاف متحد ہے، ننھے پھولوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، آج کے دن ہم ان دلیر ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس ملک کی بقاء و سلامتی خاطر اپنے بچوں کو قربان کر دیا، انشا اللہ وہ دن بہت جلد ضرور آئے گا جس دن اس ملک سے تکفیری دہشتگردوں اورانتہا پسندی کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ چراغاں میں علامہ احسان دانش نے شہدائے کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کرائی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button