پاکستانی شیعہ خبریں
بنوں،سی ٹی ڈی کی کارروائی،تکفیری دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سی ٹی ڈی بنوں ریجن نے کارروائی کرتےہوئے ایک تکفیری دہشتگرد کو گرفتارکرلیا۔ جس کے قبضہ سے تین کلوگرام بارودی مواد برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی بنوں ریجن سے جاری بیان کے مطابق کارروائی کسکی اخواندان کے علاقہ میں کی گئی جہاں سے صداقت اللہ نامی تکفیری دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا۔ دہشتگرد کا تعلق پشاور کے علاقہ بدھ بیر سے ہے، جس کے قبضہ سے 3کلوگرام بارودی موادبرآمد ہوا۔ ملزم سے مزیدتفتیش کی جارہی ہے