Uncategorized

پارا چنار بم دھماکہ، نائیجیریا میں قتل عام کیخلاف شیعہ علما کونسل جمعہ کو یوم احتجاج منائے گی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علما کونسل پنجاب نے جمعتہ المبارک کل 18 دسمبر کو نائجیریا میں فوج کے ہاتھوں اہل تشیع کے قتل اور پاراچنار میں بم دھماکے کیخلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔ خطبات جمعہ میں اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے سربراہ آیت اللہ الشیخ ابراہیم زکزکی کی گرفتاری اور سینکڑوں افراد کی فوج کے ہاتھوں شہادت کے مسئلے پر احتجاج کیا جائے گا اور قراردادوں کے ذریعے اقوام متحدہ، انسانی حقوق تنظیموں اور او آئی سی سے فی الفور نوٹس لینے کی اپیل کی جائے گی جبکہ نمازِجمعہ کے بعد شیعہ علما کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے حافظ کاظم رضا نقوی، مولانا حسن رضا قمی، مولانا یعقوب رضا حیدری، علی قاسمی، فخر عباس بٹر اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ نائجیرین فوج نے ناقابل معافی جرم کا ارتکاب کیا ہے، اس کا عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے چیمپین بننے والے ممالک کو نوٹس لینا چاہیے، مگر افسوس کہ اس پر عالمی میڈیا شرمناک حد تک خاموش تماشائی بنا ہوا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ دریں اثنا، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول کے شہید طلبا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button