نائجیرین فوج نے امریکہ و اسرائیل کی خدمت کی ہے، علامہ مہدی شیرازی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)نائجیریا کی افواج کا شیعہ رہنما آیت اللہ زکزاکی پر ظالمانہ تشدد، اور ملک میں سینکڑوں اہل تشیع عوام کا قتل عام انتہائی قابل مذمت ہے۔ نائجیریا میں انسانوں کے بے رحمانہ قتل پر تمام عالمی طاقتوں کی خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے۔ نائجیریا کی فوج نے تشیع کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ کر صرف اور صرف امریکہ و اسرائیل کی خدمت کی ہے۔ ملکی فوج عوام کی محافظ ہوتی ہے نہ کہ قاتل۔ اگر نائجیریا کی فوج طاقت رکھتی ہےتکفیری دہشتگرد گروہ بوکوحرام کا مقابلہ کرے نہ کہ نہتے عوام کا قتلِ عام۔ ان خیالات کا اظہار جامعۃ القائم ٹیکسلا کے چیئرمین علامہ مہدی رضا شیرازی نے طلاب کو درس اخلاق دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت نائجیریا پر مظالم روکنے کے لئے فوری دباو ڈالے بصورت دیگر سفارتی تعلقات فی الفور منقطع کئے جائیں۔ علامہ مہدی رضا شیرازی کا کہنا تھا کہ عالم اسلام اس ظلم پر خاموش نہ رہے بلکہ بھرپور احتجاج کیا جائے