آئی ایس او کے زیراہتمام" کربلائے نائیجیریا اور ہماری ذمہ داریاں" سیمینار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے یونٹ المصطفٰی ہاوس کے زیر اہتمام سانحہ نائیجیریا کے حوالے سے سیمینار بعنوان کربلائے نائیجریا اور ہماری ذمہ داریاں منعقد ہوا۔ جس میں عالمی امور کے ماہر شیخ سلیمان علی نے مفصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم ظلم پر خاموشی بھی ظلم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ظلم کے خلاف آواز بلند کرکے حسینی اقدار کو فروغ دیں۔ آئی ایس او نے ہمیشہ ظالمین کی مخالفت اور مظلومین کے حق میں آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ نائیجیریا میں انسانیت سوز ظلم پر عالم اسلام کو استکباری طاقتوں کے خلاف سراپا احتجاج ہونا چاہئے۔ یاد رہے کہ 12 دسمبر کو زاریا شہر میں اسرائیل نواز نائیجیرین فوج نے بھاری ٹینکوں اور گولہ بارود کے ساتھ شہریوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنانا شروع کیا تھا اور تیس گھنٹوں تک جاری سفاکانہ دہشت گردی میں 6 ہزار سے زائد معصوم انسانوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا تھا