Uncategorized
آئی ایس او کی جانب سے سانحہ پاراچنار اور شیخ ابراہیم زکزکی کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سانحہ پارا چنار اور نائیجیریا میں آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی گرفتاری کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن 18 دستمبر بروز جمعہ یوم احتجاج کے طور پر منائے گی۔ اس دن پاکستان بھر کی جمعہ کے اجتماعات کے بعد ملک کی مرکزی شاہراہوں پر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ آئی ایس او کے دفتر و لائبریری پر سیاہ چم لہرائیں جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی نے المصطفیٰ ہاوس سے جاری اعلامیہ میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مظلومین جہاں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کرنا ہر ذی شعور شخص کی ذمہ داری ہے، پاراچنار دھماکے اور نائیجیرین حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنا تمام پاکستانیوں کا اہم فریضہ ہے