پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں امن رینجرز کو دئےگئے خصوصی اختیارات سے ہی ممکن ہوسکا، کور کمانڈر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جرل نوید مختار نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کے خلاف رینجرزکا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈکوارٹر کراچی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران کور کمانڈر نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی، جس میں کراچی آپریشن اور اس میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ کور کمانڈر کراچی کا آپریشن میں حصہ لینے والے رینجرز افسران سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ کراچی میں امن رینجرز کو دیئے گئے خصوصی اختیارات سے ہی ممکن ہوسکا، کراچی میں رینجرز کا دہشت گردی کے خلاف کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارکا کہنا تھا کہ غیر یقینی حالات جرائم پیشہ عناصر کو تقویت دیتے ہیں، تاہم رینجرز کراچی کے عوام کو دہشت گردی کے خلاف تحفظ میں کردار ادا کرتی رہے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button