پاکستانی شیعہ خبریں

آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت شیخ ابراہیم زکزکی کی گرفتاری اور بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت نائیجیریا حکومت کے ہاتھوں بے گناہ اور نہتے مسلمانوں کا قتل عام اور وہاں کے قابل احترام عالم دین شیخ ابراہیم زکزکی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں منعقد ہوا، جس سے علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ اظہر حسین نقوی، صغیر عابد رضوی، سید علی اوسط، سہیل مرزا اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے صدر یاور عباس نے خطاب کیا اور کہا کہ شیخ ابراہیم زکزکی وہاں کے سینکڑوں مسلمانوں کے دل کی دھڑکن اور نائیجیریا میں حقیقی اسلام کے نفاذ کی جدوجہد میں مصروف ہیں، اس تحریک کو کچلنے کیلئے نائیجیریا کے بزدل افواج نے گزشتہ دنوں وہاں منعقدہ مرکزی مجلس پر حملہ کرکے شیخ ابراہیم زکزکی کی اہلیہ، ان کے صاحبزادے اور دیگر مسلمانوں کو شہید کیا، ہم اس کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پوری اسلامی دنیا اس واقع پر سخت برہم ہے، عالمی برادری نائیجیریا کے افواج کی اس ظالمانہ اقدام کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے، عالم اسلام اور دنیا بھر کے مسلمان نائیجیریا حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شیخ ابراہیم کو فوراً رہا کیا جائے تاکہ دنیا بھر میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button