پاکستانی شیعہ خبریں
ڈی آئی خان، جیل حملے میں فرار ہونیوالا تکفیری دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرکے ڈیرہ جیل حملے میں فرار ہونے والا سزا یافتہ تکفیری دہشتگرد گرفتار کرلیا۔ انٹیلی جنس اطلاعات پر ایس ایچ او کینٹ ثناء اللہ خان مروت نے پولیس نفری کے ہمرہ ٹھٹہ بلوچانوالہ میں تکفیری دہشتگرد محمد طارق ولد عبدالرحمن کے گھر پر چھاپہ مارا۔ پولیس کارروائی پر دہشتگردنے فرار کی کوشش کی، تاہم پولیس نے تعاقب کرکے گرفتار کرلیا۔ مذکورہ تکفیری دہشتگرد تھانہ بند کورائی کے قتل کیس میں 25 سالہ قیدی تھا اور 2013ء میں سنٹرل جیل ڈیرہ پرتکفیری دہشتگردوں کے حملے کے دوران فرار ہو گیا تھا۔ عرصہ دو سال سے محمد طارق پولیس کے لیے چھلاوہ بنا ہوا تھا اور کئی مرتبہ چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا