کراچی سے القاعدہ اور داعش کی سہولت کار تین خواتین گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شہر قائد کے مختلف مقامات پر حساس اداروں کے چھاپے، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والی تین تعلیم یافتہ تکفیری دہشتگرد خواتین گرفتار کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے کراچی کے علاقے محمودآباد، پی ای سی ایچ ایس، بہادرآباد اور ایڈمن سوسائٹی میں کارروائی کی، جس میں عالمی تکفیری دہشتگرد گروہوں القاعدہ اور داعش کی سہولت کار تین خواتین تہمینہ، عظمیٰ اور سیما گرفتار کرلی گئیں۔ انٹیلی جینس ذرائع کے مطابق تکفیری خواتین گذشتہ روز گرفتار کئے گئے عادل بٹ اور سانحہ صفورا کے دہشتگردوں کی سہولت کار ہیں، دو علاقوں میں اسکول چلا رہی تھیں، موبائل فون سے سانحہ صفورا کے دہشتگردوں سے روابط کی تصدیق ہوئی ہے۔ سیما نامی خاتون نے سانحہ صفورا کے بعد کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو پانچ لاکھ روپے فراہم کئے۔ سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ کنوارے دہشتگردوں کی شادیاں کرانے والا خواتین کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹ ورک کی نگرانی جاری ہے، جلد مزید گرفتاریاں بھی کی جائیں گی