پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ صفورا میں ملوث تکفیری دہشت گرد نے ساتھیوں کی شناخت ظاہر کر دی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا میں ملوث تکفیری دہشت گرد حافظ عمر نے دوران تفتیش اپنے دیگرتمام تکفیری دہشتگرد ساتھیوں کی شناخت ظاہر کر دی جس کے بعد جلد اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔ دہشتگردحافظ عمر نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ بس پر فائرنگ سے پہلے موٹر سائیکل پر بس کی ریکی کی۔ عبداللہ اور مستری پٹھان نے بس کو روکا جس کے بعد میں بس میں داخل ہوا۔ میرے پاس سی زیڈ 75 نائن ایم ایم پستول تھا۔ ایک موٹر سائیکل پر طیب، طاہر اور دیگرتکفیری دہشت گرد سوار تھے۔ دوسری موٹر سائیکل پر میں اور مستری پٹھان موجود تھے۔ تیسری موٹر سائیکل پر علی رحمن اور عبداللہ منصوری موجود تھے۔ سعد عزیز اور علی رحمن نے خون آلود کپڑے اسد الرحمن اور طاہر منہاس کے پاس موجود گاڑی میں تبدیل کیے۔ بس پر فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر اکیلا میرٹھ اسٹیٹ ایجنسی پہنچا جہاں خون آلود کپڑے تبدیل کیے اور ان کپڑوں کو سبزی منڈی کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button