Uncategorized

عرب ممالک کے اتحاد سے فرقہ واریت اور تکفیریت کو تقویت ملے گی، معصوم نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ اور آستانہ حسینی کے سجادہ نشین پیر معصوم نقوی نے استفسار کیا کہ ہے کہ عرب ممالک اور پاکستان پر مشتمل 34 ملکی اتحاد کو بنایا کس کیخلاف گیا ہے؟ عالمی تکفیری دہشتگرد گرو داعش اور طالبان جیسی تنظیمیں خود سعودی عرب اور امریکہ کی فنڈنگ سے قائم کی گئیں۔ لاہور میں کارکنوں سے گفتگو میں پیر معصوم شاہ نے کہا کہ حالات و واقعات بتاتے ہیں کہ یہ اتحاد یمن اور شام کے خلاف تشکیل پایا ہے، جس میں پاکستان کے لوگ ہی استعمال ہوں گے، حکومت ایسے کسی اتحاد سے اظہار لاتعلقی کرے، افغانستان میں امریکی جنگ کاحصہ بننے سے پاکستان کو بھاری قیمت چکانا پڑی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر یمن اور شام کیخلاف کارروائیاں غیرقانونی اور متنازع ہوں گی، قوم کو مزید تقسیم ہونے سے بچایا جائے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ سعودی شہزادوں کی محبت میں میاں نواز شریف قوم کا نقصان اور اتحاد امت کو نقصان نہ پہنچائیں، شام میں مداخلت سے پاکستان کو باز رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ لڑائی کیلئے پاکستان کو استعمال کیا ہے، خود ان کی سرگرمیاں کسی سے پوشیدہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم پاکستان کے غیر متنازع کردار کو دیکھنا چاہتی ہے، عرب ممالک کے اس اتحاد سے فرقہ واریت اور تکفیریت کو تقویت ملے گی۔ جے یو پی کے سربراہ نے کہا کہ ایران، عراق اور شام کے بغیر یہ اتحاد ایک مسلک کا ہے، اسے امت کا اتحاد نہیں کہہ سکتے، جس کے خلاف یہ تشکیل پایا ہے وہ بھی واضح ہے کہ یمن اور شام میں شکست کے بعد سعودی بادشاہت کو لاحق خطرات سے بچنے کا ایک طریقہ اختیار کیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button