Uncategorized

لاہور میں رحمت اللعالمین کانفرنس، تمام مکاتب فکر کے علما کی شرکت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جمعیت اہلحدیث اور ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام لاہور کے عامر ہوٹل لوئر مال میں "رحمت اللعالمین کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے آقائے نامدارﷺ کی شان بیان کی۔ عامر ہوٹل میں ہونے والی رحمت اللعالمین کانفرنس میں علامہ قاضی نیاز حسین، علامہ حافظ کاظم رضا، پیر ہارون گیلانی، علامہ زبیر احمد ظہیر، سید حبیب عرفانی اور لقمان قاضی سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے ہمیشہ بھائی چارے اور مساوات کا درس دیا، امت مسلمہ اسی درس پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرمﷺ کی ولادت با سعادت کو شایان شان طریقے سے منانا چاہئے، اس ماہ میں مسلمان گلی، محلوں اور گھروں کو سجا کر نبی آخرالزمان ﷺ سے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button