پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی میں قیام امن کیلئے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن جاری رہے گا، ڈی جی رینجرز
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کراچی میں آل کراچی تاجر اتحاد کے 7 رکنی وفد کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات کی ہے۔ ڈی جی رینجرز نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی۔ تفصیلات کے مطابق آل کراچی تاجر اتحاد کے 7 رکنی وفد نے عتیق میر کی قیادت میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملاقات میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے تاجروں یقین دہانی کروائی کہ رینجرز کو جرائم پیشہ افراد اور تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی۔ آپریشن منطقی انجام تک جارے رہے گا۔ تاجروں نے رینجرز کے جاری آپریشن کو سراہا