پاکستانی شیعہ خبریں

سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے اتحاد سے پوری اسلامی دنیا کو خطرہ ہے، علی اوسط

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان عوامی تحریک کراچی ڈویژن کے صدر سید علی اوسط نے کہا کہ 34 ممالک کا اتحاد مسلمانوں کے خلاف گہری سازش ہے، اس اتحاد کا مقصد مسلم دنیا کو تقسیم کر کے سامراجی ایجنڈے کی تکمیل نظر آتا ہے۔ گلشن اقبال میں علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران اس اتحاد میں شرکت سے قبل عوام اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لیں کیونکہ ہمیں کسی بھی قدم کو سوچ سمجھ کر اٹھانا ہوگا اس لئے کہ مسلمان پہلے ہی اسلام دشمنوں کے نرغے میں ہیں اور ہمارے دشمن جو اسلام کے دعوے کرتے ہیں وہی عالمی تکفیری دہشت گرد تنظیموں کے سرپرست ہیں اور یہی گروہ یمن، نائیجیریا، فلسطین، شام، عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کو قتل کر رہا ہے لہٰذا ہمارے حکمرانوں کو ہوش اور عقلمندی سے کام لینا ہوگا کیونکہ سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے اتحاد سے پوری اسلامی دنیا کو خطرہ ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button