Uncategorized

آئی ایس او کا پہلا اجلاس عاملہ اختتام پذیر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے معرفت و بصیرت سال کا پہلا تین روزہ اجلاس عاملہ اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس میں معرفت و بصیرت سال کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کئے گئے۔ اراکین عاملہ نے دستوری مرحلہ کو بڑھاتے ہوئے بھاری اکثریت سے مرکزی کابینہ کی منظوری دی۔ اجلاس عاملہ میں ملک بھر سے 23 ڈویژن نے شرکت کی اور اکثریت رائے سے سال بصیرت کا سالانہ پروگرام اور پالیسیز کو منظور کیا۔ سالانہ پروگرام میں تعلیمی و فکری تربیت نمایاں ہے۔ آئی ایس او مرکز نے تین ماہ کیلئے ڈویژنز کو پروگرام دیا، جس پر ڈویژنز عمل درآمد کرانے کے پابند ہونگے۔ اجلاس کے آخری روز تمام اراکین نے یہ فیصلہ کیا کہ مجلس عاملہ کا دوسرا اجلاس اپریل میں پشاور میں منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے تمام اراکین عاملہ شرکت کریں گے۔
اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، علی رضا بھٹی، ناصر شیرازی، تہور حیدری، علامہ شبیر بخاری اور رکن مرکزی نظارت ڈاکٹر عقیل موسٰی نے شرکت کی جبکہ رکن مرکزی نظارت ڈاکٹر عقیل موسٰی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئی ایس او پاکستان کا کردار مثالی رہا ہے اور قوم کو آئی ایس او پاکستان سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیں۔ مرکزی صدر علی مہدی نے اجلاس کی آخری نشست میں اراکین عاملہ سے اختتامی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے نوجوان ہی ملت تشیع پاکستان اور رہبر کی امید ہیں، ایک نئے جذبہ و تجدید کے ساتھ امسال ملت کی مضبوطی کیلئے معرفت و بصیرت کے ساتھ اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس برائے 2015-2016 مرکزی دفتر مسلم ٹاون موڑ لاہور میں منعقد ہوا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button