لاہور،تکفیری دہشتگردوں کیجانب سے اعلیٰ شخصیات پر حملوںکا خطرہ سیکورٹی بڑھا دی گئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)صوبے میں اعلیٰ سرکاری شخصیات پرتکفیری دہشتگردوں کی جانب سے حملوں اور اغوا کا خدشہ، سول سیکرٹریٹ، وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، پنجاب اسمبلی، واپڈا ہاؤس، جم خانہ کلب، سٹاف کالج، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، آئی جی و سی سی پی او آفس اور دیگر اہم سرکاری عمارتوں کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ حساس اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں صوبے کے اہم سرکاری اداروں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق ایک طرف لاہور میں واقع اہم سرکاری عمارتوں اور دفاتر پرتکفیری دہشتگرد حملوں کا خدشہ ہے تو دوسری طرف اعلیٰ سرکاری شخصیات، بیوروکریٹس اور بڑے افسر بھی ایسے ہی خطرے کی زد میں ہیں اور حملوں کے علاوہ ان کے اغوا کا خدشہ بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق سول سیکرٹریٹ، وزیراعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، پنجاب اسمبلی، واپڈا ہاؤس، جم خانہ کلب، سٹاف کالج، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، آئی جی و سی سی پی او آفس، امریکی قونصلیٹ، ریلوے سٹیشن، پولیس لائن، آئی بی آفس، نیول وار کالج، ٹی وی سٹیشن، ریڈیو سٹیشن اور پولیس و دیگر افسروں کی رہائش گاہوں اور جی او آرز کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے مختلف دفاتر پرتکفیری دہشتگردوں کی جانب سے حملوں کی تھریٹس موصول ہوئی ہیں اور اس سلسلے میں ضروری حفاظتی اور انسدادی تدابیر اختیار کی جا چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ جن اعلیٰ شخصیات کو دھمیاں ملی ہیں ان کے نام حفاظتی نقطہ نظر کی وجہ سے بیان نہیں کئے جا سکتے، ایسا کرنے سے نہ صرف ان کیلئے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے بلکہ عوام کے اندر بھی خوف اور بے چینی پیدا ہو سکتی ہے