Uncategorized

پاکستان پر اس وقت تکفیری دہشتگردوں کی حکومت ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ جب تک شریف برادران اقتدار میں ہیں، ملک سے دہشتگردی ختم نہیں ہوسکتی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاکستان پر اس وقت تکفیری دہشتگردوں کی حکومت ہے اور ہم انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں، کرپٹ وڈیروں نے اپنے مفاد کا نظام رائج کر رکھا ہے، جس کے باعث انھوں نے ملک کے غریب عوام کو قیدی بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں کسی بھی طاقتور مجرم کو سزا نہیں ہوتی، قانون صرف غریبوں پر لاگو ہوتا ہے جبکہ طاقتور مجرم اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کے لوگ انصاف کے منتظر ہیں، مجرم آزاد جبکہ مظلوم کورٹ کچہریوں کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہمیں تحفظات ہیں، ہم غیر آئینی الیکشن کمیشن کی موجودگی میں احتجاجاً الیکشن لڑ رہے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی میں عوام کو جو سکون ملا ہے، وہ افواج پاکستان کی محنت کے باعث ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کیخلاف نواز شریف سندھ حکومت کیساتھ کھڑے ہیں، شریف برادران کے اقتدار میں ہوتے ہوئے ملک سےتکفیری دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں، جمہوریت کی آڑ میں کرپشن ہو رہی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے یہ عزم کیا کہ وہ ملک سے تکفیری دہشتگردی، کرپشن کے خاتمے اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے جنگ جاری رکھیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button