پاکستانی شیعہ خبریں

کئی ماہ گذر جانے کے باوجود حکومت نے زائرین کے مسائل حل نہیں کیے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کئی ماہ گذر جانے کے باوجود حکومت نے زائرین کے مسائل حل نہیں کیے، سخت سردی کے باوجود آئے روز بارڈر پر زائرین کو کئی کئی دنوں کے لئے روکا جاتا ہے، زائرین سے NOC طلب کرنا بھی غیر آئینی اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت زائرین کے سفر میں سہولتیں دیتے ہوئے رکاوٹوں کا ازالہ کرے۔ انہوں نے وزارت اطلاعات اور قومی ورثہ کے محکموں میں سندھ اور بلوچستان صوبہ سے ایک بھی ملازم نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے وفاقی وزارتوں میں بلوچستان سے کوٹہ کے مطابق ملازم بھرتی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت اور بے روزگاری سنگین مسئلہ بن چکی ہے، جبکہ بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوان وفاقی محکموں میں سرکاری ملازمتوں سے محروم ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی محکموں میں بلوچستان کو مناسب نمائندگی دی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل چھوٹے صوبوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہر 3 ماہ بعد مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرنا آئینی ضرورت ہے، جس کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے محرومی اور احساس محرومی کے خاتمہ کے لئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ وفاق کی اکائیوں کو عملی طور پر یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ وہ ریاست کی فیصلہ سازی میں برابر کی شریک ہیں۔ مقتدر اداروں اور حکمرانوں کو اس سوال پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا کہ وہ کیا اسباب ہیں جن کے باعث بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی پیدا ہوا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button