پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او پشاور ڈویژن کا ١٢تا ١٧ ربیع الاول ھفتہِ وحدت کے طور پر منانے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن ہر سال 12 تا17 ربیع الاول با فرمانِ امام خُمینی ہفتہِ وحدت کی طور پر مناتی ہے اور یہ ایامِ وحدت عالمِ اسلام کے لئے رحمت کے دن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات و میڈیا کوارڈینیٹر کاشف لودھی نے عید میلاد النبیۖ کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں کیا۔ جب کہ فیصلہ جات کے مطابق سیرت محمد و آلِ محمد (ص) سے روشناس ہونے اور اپنی زندگیوں میں عملی تبدیلی لانے کے لئے ہفتہ بھر مختلف قسم کے پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہِ وسلم ہمارے لیئے نمونہِ حیات بن کر آئے ہیں، آپ (ص) کی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔ آپ (ص) کی زندگی تمام انسانیت کے لیئے سر چشمہ ہدایت ہے اور وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام مکاتب فکر کے مسلمان مل کر اپنے مشترکہ دشمن اور گستاخِ رسول (ص) امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اْٹھ کھڑے ہوجائیں کیونکہ دشمن، سنی اور شیعہ کے فرق سے ماورا دونوں مکاتبِ فکر کے لوگوں کو اپنے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے خون بہا رہا ہے، جو شیعہ اور سنی میں تفرقہ پھیلائے وہ نہ شیعہ ہے نہ سنی بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button