پاکستانی شیعہ خبریں

مانسہرہ، ایم ڈبلیو ایم کے تحت جشن عید میلاد النبی کی تقریب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین ضلع مانسہرہ کے تحت پِیراں یو سی کے گاوں بھٹیاں حسین آباد میں عظیم الشان جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سنی و شیعہ اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی اور معروف عالم دین علامہ مرزا حسین صابری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سنی علماء کا ایک وفد بھی محفل میں شریک ہوا۔ خوش الحان ثناء خوان مصطفی (ص) نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محفل سیدی مرشدی یانبی یانبی اور جشن عید میلاد النبی زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button