پاکستانی شیعہ خبریں

اسلام دشمن تکفیری گروہوں کو خود ساختہ خلافت کسی صورت قائم کرنے نہیں دینگے، ثروت اعجاز قادری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام دشمن تکفیری گروہوں کو خود ساختہ خلافت کسی صورت قائم کرنے نہیں دینگے، تکفیری دہشتگردوں کو زبان، قلم اور پاک فوج کے ساتھ مل کر طاقت سے روکیں گے، ملک کی سلامتی، دفاع اور بقاء کیلئے کسی صورت پیچھے نہیں رہ سکتے، ہماری دو اعلٰی قیادوں نےتکفیری دہشت گردی کے خلاف اور ملکی سلامتی کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرکے واضع پیغام دیا کہ ملک سے محبت ایمان کا حصہ ہے، اس کے تحفظ کیلئے جان و مال سب کچھ قربان کرنا ہی اہل حق کا شیوہ ہوتا ہے، پاکستان ہماری شان ہماری آن اور جان ہے، اس پاک سرزمین سے تکفیری دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،عالمی تکفیری گروہوں داعش، طالبان کے دہشتگردوں اور ان کے حمایتیوں کو شیلٹر دینے والوں کو پہلے انجام تک پہنچانا ہوگا، حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے عالمی تکفیری دہشتگردوں کے سہولت کاروں ملا عبدلعزیز، صوفی محمد اور کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیموں کے کرتا دھرتاؤں کے خلاف قانون کو حرکت میں لائیں، قبائلی علاقہ جات، کراچی اور بلوچستان کا امن تباہ کرنیوالوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا، حکومت تکفیری دہشتگردی کی نفی کرتے ہوئے امن، محبت، بھائی چارگی اور برداشت کے فلسفے پر گامزن قوتوں کو آگے لائے، قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کو دنیا کے نقشے پر اسلامی فلاحی ریاست ماڈل کے طور پر لانا چاہتے تھے، ہماری منزل لبرل ازم نہیں نظام مصطفٰی ﷺ ہے، لبرل کا نعرہ لگانے والے اسلام کی روح کے برخلاف عیسائیوں کو خوش کرنے کیلئے لگا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر میلاد کمیٹیوں اور میلاد انجمنوں کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے میلاد جلوسوں، ریلیوں میں پہلے سے بھی زیادہ عوام کی شرکت کو سرکار دو عالم ﷺ سے محبت اور دہشتگردی کی نفی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عاشقان رسول کے دلوں سے حب رسول کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی، حکومت، پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالوں کو میلاد جلوسوں کی سکیورٹی اور امن و امان کے قیام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا دل اور معاشی حب ہے، کراچی کو جرائم پیشہ عناصر سے مکمل پاک کرنا ہوگا، جس سے ملکی معیشت مضبوط اور سرمایہ دار سرمایہ کاری کرسکیں گے۔ ثروت اعجاز قادری نے میلاد کمیٹیوں اور میلاد انجمنوں کی جدوجہد کو سراہا اور مبارکباد پیش کی

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button