پاکستانی شیعہ خبریں

عید میلاد کے جلوس عشق رسول ۖ کا مظہر ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے عید میلاد النبی ۖ  کے موقع پر جلوس میلاد کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عید میلاد النبی ۖ  اور ہفتہ وحدت کے پرمسرت موقع پر عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، عید میلاد کے جلوس عشق رسول ۖ کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضور پرنور ۖ  کی ذات گرامی نعمت عظمٰی ہے، ہمیں میلاد کے موقع پر اسوہ رسول ۖ  اپنانے کا عہد کرنا ہوگا۔ آج دنیا بھر میں امت مصطفٰی ۖ  جن مشکل حالات سے گذر رہی ہے، یہ حالات دشمنان اسلام کی سازشوں کا نتیجہ ہیں۔ اتحاد اور وحدت کا راستہ اپنا کر ہم آج بھی اقوام عالم میں ممتاز مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام عید میلاد النبی ۖ  کے موقع پر ہر سال کی طرح ہفتہ وحدت منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و وحدت کا فروغ اور نفرتوں کا خاتمہ ہے۔ اب وقت آچکا ہے کہ امت مسلمہ اسلام کی دشمن سامراجی قوتوں کے مقابلے میں متحد ہوجائے۔ دریں اثناء مدرسہ خاتم النبیین میں دینیات سینٹر کے طلبہ کی جانب سے منعقدہ کوئز مقابلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی تعلیم اور تعلم عبادت ہے اور نوجوان نسل کی درست تعلیم و تربیت معاشرے میں حقیقی انقلاب کا سبب بنے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button