اسلام آباد میں بیٹھے داعش کے حامی کا پوری دنیا کو پتا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا مقصد ملک سےتکفیری دہشتگردی، انتہا پسندی اور کرپشن کا خاتمہ ہے، حکمران انہیں مس یوز کرنے سے اجتناب کریں۔ اسلام آباد میں بیٹھےعالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے حامی اور سہولت کاروںکا پوری دنیا کو پتا ہے، جس سے فقط نواز لیگ کے ارباب اقتدار ہی نا واقف ہیں۔ ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر صحیح طور پر عمل در آمد نہیں ہو رہا، جس کے باعث تکفیری دہشتگردی، انتہا پسندی اور کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ وحدت کے موقع پر تمام مسلمانوں کو اس بات کا عزم کرنا ہوگا کہ وہ اپنے اتحاد اور اتفاق کے ذریعے تفرقہ پر مبنی سامراجی سازش ناکام بنا دیںگے۔ آج امت مسلمہ کو اتحاد اور وحدت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اسرائیل اور امریکہ اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر امت مسلمہ پر حملہ آور ہے۔ کرائے کے قاتل اسرائیل کے تحفظ اور گریٹر اسرائیل کے قیام کے لئے میدان عمل میں آچکے ہیں، جنہوں پاکستان سے نائیجریا تک امت مسلمہ کو لہو میں نہلا دیا ہے۔ مگر ان دین کے نام نہاد ٹھیکیداروں کے پاس قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ پاکستان میں عالمی دہشتگرد گروہ داعش کے حامی اور سہولت کار موجود ہیں جن سے نواز حکومت جان بوجھ کر تغافل کر رہی ہے۔ اربوں ڈالر خرچ کرکے جن عناصر نے دہشتگرد گروہ داعش کو بنایا ان سے داعش کے خلاف اقدام کی توقع رکھنا دیوانے کا خواب ہے