پاکستانی شیعہ خبریں

عید میلاد النبی(ص) کو خلاف شریعت قرار دینے والے قرآن و سنت کی روح سے نا واقف ہیں، علامہ عون نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ممتاز عالم دین اور سربراہ ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی علامہ محمد عون نقوی نے مسجد و امام بارگاہ آل عباء گلبرگ میں سالانہ جشن عید میلاد النبیﷺ و امام جعفر صادق کے جلسے سے صدارتی خطاب میں کہا کہ جس طرح غلاف کعبہ تبدیل کرنا، کعبہ کو غسل دینا مسجد نبویﷺ کو سجانا اور تعمیر اور قومی ایام منانا محبت اور الفت کی نشانی ہے، اسی طرح میلاد مصطفٰی ﷺ منانا محبت رسول ﷺ کی دلیل ہے، عید میلاد النبی ﷺ کو خلاف شریعت قرار دینے والے قرآن و سنت کی روح سے ناواقف ہیں، یہ عناصر دین کی نفی اور اپنے ایمان کو مجروح کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی عقائد و نظریات کو پوری امت پر تھوپنا دین میں بگاڑ پیدا کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس منانے والے حضرت عیسٰی ؑ جو کہ ہمارے نبی ؑ کے امتی ہیں کے فضائل و کمالات پر غلو کرتے ہیں جبکہ ہم حق محبت رسول ﷺ ادا نہیں کرسکتے کیونکہ آپﷺ کے فضائل و کمالات صرف اللہ ہی جانتا ہے، جن کی محبت میں قدرت نے یہ کائنات بنائی۔ جشن سے لخت حسنین زیدی، ایاز امام رضوی، عاقل قریشی، حکیم محمد احمد، سردار اختر علی بلوچ، صغیر عابد رضوی، انجینئر ایاز حیدر، علامہ سجاز شبیر، شاد نقوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، بعد ازاں آل عباء ٹرسٹ کے اراکین نے شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button