کراچی ،حیدرآباد میں دہشت گردی کا خدشہ، حساس اداروں نے الرٹ جاری کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)حساس اداروں نے کراچی اور حیدرآباد میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ اور سندھ حکومت کوالرٹ جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت سندھ کو خفیہ مراسلہ بھیجا ہے جس کے مطابق بعض انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ اسلام اور پاکستان دشمن عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اور القائدہ کے غیر ملکی تکفیری دہشتگرد سمندر کے راستے کراچی میں داخل ہوچکے ہیں، جنھوں نے کراچی اور حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ مراسلے میں ان تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی مذموم کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس اداروں نے حکومت سندھ کو ایئرپورٹس ریلوے اسٹیشنز، شاپنگ سینٹرز اور تجارتی مراکز سمیت حساس اداروں کے دفاتر، تنصیبات اور گرڈ اسٹیشنز کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے