Uncategorized

تکفیری دہشتگردوں کے فکری اتحادیوں کو بھی پکڑا جائے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)المرکز الاسلامی شادباغ لاہور میں علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قوم کراچی آپریشن کو سیاسی مصلحتوں کی نذر نہیں ہونے دے گی، پاک فوج نے قربانیاں دیکر حکومتی رٹ بحال کی ہے، مولانا عبدالعزیز کےعالمی تکفیری دہشتگرد گروہوں باالخصوص داعش سے رابطے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اس کے باوجود لال مسجد کے خطیب کیخلاف کارروائی نہ ہونا حکومتی نااہلی ہے، 2015ء حکومتی نااہلی و ناکامی کا سال تھا، 2016ء کو سرکاری سطح پر امن کا سال قرار دیا جائے، ایک شخص کو بچانے کیلئے کراچی کا امن داؤ پر نہ لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مردان انسانیت سوز کارروائی ہے،تکفیری دہشتگردوں کیخلاف جارحانہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، دہشتگرد اور ان کے ہمدرد پوری قوم کے مشترکہ دشمن ہیں، تکفیری دہشتگردوں کے فکری اتحادیوں کو بھی پکڑا جائے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے قومی اتفاق رائے برقرار رکھنا ہو گا، نیشنل ایکشن پلان کو متنازعہ بنانا ملک دشمنی ہے، خودکش حملہ آوروں کی ذہن سازی کرنیوالے دوزخی ہیں، بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے اپنی عاقبت خراب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹس کو توڑے بغیر حقیقی تبدیلی نہیں آ سکتی، ملک کو ضرورت مفاداتی نہیں عوامی سیاست کی ہے، سیاست و جمہوریت طاقتور استحصالی طبقات کے قبضہ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کیلئے تمام جماعتیں متحد ہو جائیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ن لیگ نے اپنے اڑھائی سالہ اقتدار میں عوامی مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ کیا ہے، ملک حالت جنگ میں ہے اس لئے دہشتگردی کیخلاف جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف قومی جہاد میں شرکت قوم کیلئے فرض ہو چکی ہے۔ اجلاس میں مفتی محمد حسیب قادری، ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ، پیر سید محمد شاہ ہمدانی، حاجی رانا شرافت علی قادری اور ذیگر نے شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button