Uncategorized
لاہور میں بھی داعش کے خواتین ونگ کی موجودگی کا انکشاف
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے بعد پنجاب کے دارالحکومت میں بھی عالمی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خواتین ونگ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سپرنٹنڈنٹ مہر جاوید نے حساس اداروں کو اپنا بیان قلمبند کرایا ہے جس کے مطابق ان کی اہلیہ فرحانہ عراق اور شام میں سرگرم عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے رابطے میں تھیں اور انہوں نے دہشتگرد گروہ داعش میں شمولیت کے لئے کئی لوگوں کو اس کی ترغیب بھی دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے لاہور کی وحدت کالونی میں چھاپہ مارا تو مہر جاوید کی اہلیہ فرحانہ ملک شام کے لئے روانہ ہوچکی تھی اور فرحانہ اپنے ہمراہ 10 افراد کو بھی لے کر شام گئی