Uncategorized

نیشل ایکشن پلان کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جائے، صاحبزادہ ابوالخیر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جمعیت علماء پاکستان نورانی کے مرکزی صدر ابو الخیر ڈاکٹر محمد زبیر، سیکرٹری جنرل سید محفوظ احمد مشہدی ایم پی اے، پیر ناصر جمیل ہاشمی سینیر نائب صدر اور علامہ محمد خان لغاری پیر محمد عبدالستار نورانی صاحبزادہ نصیر احمد اویسی نورالمصطفی نورانی شبیر ابوطالب پروفیسر حفیظ احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ نیشل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرنا ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے اور اس سلسلہ میں مصلحت پسندانہ رویہ سمجھ سے باہر ہے کیونکہ تکفیری دہشت گردی اور لوٹ مار اور کرپشن کی لعنت نے پاکستان کی ترقی کا پہیہ جام کر رکھا ملک کو لوٹنے والوں اور بیرونی ایجنڈوں پر عمل کرکے ملک دشمن عناصر کو مضبوط کرنے والوں کا کڑا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے اگر پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈالنا ہے تو کڑے فیصلے کرنا ہوں گے کراچی میں رینجرز کو کام کرنے دیا جائے اگر ہم نے یہ موقع ہاتھ سے گنوا دیا تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی، رینجر نے کافی حد تک کراچی کے ماحول کو خوف و ہراس سے پاک کر دیا ہے مگر ابھی یہ آغاز ہے اگر اسی وقت اس کام میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں تو بہت ساری محنت پر پانی پھر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشل ایکشن پلان کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جائے اورتکفیری دہشتگرد گروہوں اور کرپٹ افراد کسی صوبے یا جماعت سے تعلق رکھتے ہوں ان کے خلاف بلاخوف اور بلا امتیاز کاروائی کی جائے اور ملک کو کامیابی کے راستے پر ڈالنے کے لئے عدل و انصاف کے نظام کو مضبوط اور مربوط کیا جائے ملک سے وی آئی کلچر کا خاتمہ کیا جائے اور ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنایا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button