مشرق وسطی

بحرین میں نمائشی عدالتوں کی جانب سے انصاف کے قتل کا سلسلہ جاری

بحرین کی شاہی حکومت نے دعوی کیا کہ یہ افراد سن دو ہزار چودہ میں ایک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ہیں۔ جن افراد کو سزائیں سنائی گئی ہیں ان میں سے صرف سات اس وقت شاہی حکومت کی جیل میں بند ہیں۔ باقی افراد پر ان کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلا یا گیا ہے۔

بحرین کی نمائشی عدالتیں ایسے وقت میں جمہوریت کے حامیوں کو پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں سزائیں سنا رہی ہیں کہ جب ان ہی عدالتوں نے پرامن مظاہرین کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو بری کر دیا ہے۔

بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے پرامن مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ملک کے عوام ، سیاسی اصلاحات اور جمہوریت کی بالادستی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بحرین کی شاہی حکومت عوام کے مطالبات پر توجہ دینے کے بجائے سیاسی کارکنوں کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کر کے طویل المدت قید کی سزائیں سنا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button