Uncategorized

داعش کے لوگ پنجاب میں گرفتار ہوئے اور کارروائیاں سندھ میں ہو رہی ہیں، وزیر اطلاعات سندھ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت جب بھی آئی، سیاست کو انتقام میں بدل دیا گیا، لیکن ہم سیاسی انتقام نہیں، منصفانہ احتساب چاہتے ہیں۔ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ صوبائی خود مختاری آئین نے دی ہے، اور ہم نے اپنے تحفظات وفاق تک پہنچا دیئے ہیں، سندھ اسمبلی میں پاس ہونے والی قرارداد کے جواب کیلئے وزیراعظم نواز شریف پر نظریں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وفاق کے ساتھ کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے، سندھ حکومت اور وفاق کے مابین ہونے والی غلط فہمیاں بات چیت کے ذریعے دور کرنے پر یقین رکھتے ہیں، لیکن احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے، ہم منصفانہ احتساب چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی حکومت جب بھی آئی، تو انتقامی سیاست شروع ہوگئی، 30 سال سے ایک بھائی وزیراعظم اور دوسرا وزیراعلیٰ ہے، ان سے سوالات کیوں نہیں کئے جاتے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم کراچی میں رینجرز آپریشن کے حامی ہیں، لیکن دہشتگردوں کے سہولت کار پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت پورے پاکستان میں موجود ہیں، سب پر نظر رکھی جائے، جس پر مرضی ہو کیس بھی چلایا جائے، لیکن داعش کے لوگ پنجاب میں گرفتار ہوئے ہیں، اور کارروائیاں سندھ میں ہو رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے طالبان رہنما کے علاج کو تسلیم کیا، لیکن ان کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نھیں کی گئی، سندھ میں علاج کیا گیا، تو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنھوں نے دہشتگردوں کے علاج کا اعتراف کیا، ان پر بھی نیشنل ایکشن پلان لاگو ہونا چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button