Uncategorized

آیت اللہ باقر نمر کا خون سعودیہ کیلئے تباہی اور بربادی کا باعث بنے گا، علامہ شبیر میثمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ آیت اللہ شیخ باقر نمر کا خون سعودیہ کے لئے تباہی اور بربادی کا باعث بنے گا۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی مختلف شکلیں ہوتی ہیں، اس میں سے ایک ریاستی دہشت گردی ہوتی ہے اور ریاستی دہشت گردی میں کبھی جنت البقیع کی قبروں کو مسمار کیا جاتا ہے تو کبھی رسول خدا (ص) کی جائے پیدائش کو مٹایا جاتا ہے، تمام اسلامی آثار قدیمہ کو مٹایا جاتا ہے، وہیں پر ایسی شخصیات کو ختم کیا جاتا ہے جو دین کا ستون ہوتے ہیں، آج آیت الله شیخ باقر النمر کی شہادت پر حضرت امام زمانہ (ع)، مراجع کرام، رہبر معظم آیت الله سید علی خامنہ ای اور علامہ سید ساجد علی نقوی اور تمام مومنین کو تسلیت پیش کرتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ شیخ باقر نمر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، اس مظلوم اور عظیم انسان کی خدمات سامنے آئیں گی اور یہ سعودیہ کے لئے تباہی اور بربادی کا باعث بنیں گی، خدا ہم سب کو اس ظلم و ستم پر صبر عطا کرے اور ہم ہمیشہ مظلوم کے حامی اور ظالم کے دشمن رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button