Uncategorized

شیخ باقر نمر ملت جعفریہ کے سر کا تاج تھے، انکی شہادت پر پوری ملت سراپا احتجاج ہے، علامہ عباس کمیلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کی رہائش گاہ پر سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا آیت اللہ شیخ نمر ایک نڈر، باعمل اور جید عالم دین تھے، انہوں نے پوری زندگی عملیت پسندی کے فلسفے کے تحت گزاری اور ظلم اور ظالم کے خلاف آواز حق بلند کرتے رہے، ان کی بے لوث قیادت کے سبب سعودی عرب میں حسینیت فروغ پا رہی تھی، یہی وجہ تھی کہ غاصب حکمرانوں اور تکفیریوں کے آقاؤں نے ان کی آواز حق کو دبانے کی خاطر سفاکیت و بربریت کی انتہاء کر دی اور ان کو ان کے چھیالیس ساتھیوں کے ساتھ شہید کر دیا۔ علامہ عباس کمیلی نے گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی حکام کو ملت جعفریہ کے جذبات سے آگاہ کرے کیونکہ آیت اللہ شیخ نمر ملت جعفریہ کے سر کا تاج تھے اور ملت تشیع آیت اللہ شیخ نمر کی شہادت پر سراپا احتجاج ہے۔ اجلاس میں ملت ملت جعفریہ کی جانب سے دس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button