Uncategorized

داعش پاکستان میں اپنا نیٹ ورک پھیلا رہی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکمران بھی داعش جیسے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن داعشانہ طرز کی دہشتگردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو سر جوڑ کر قیام امن کیلئے سوچنا ہوگا۔ لاہور کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں منہاج القرآن وومن ونگ کے زیراہتمام امن گالا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب ناکام بنانے کیلئے داعش پاکستان میں اپنا نیٹ ورک پھیلا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنظیم کو داعشانہ طرز کی سرگرمیاں رکھنے والے حکمرانوں کی سرپرستی حاصل ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اسلام میں خواتین کے مقام پر خصوصی لیکچر بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کے قیام کیلئے خواتین کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب میں امن کی شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ ڈاکٹر حسن محی الدین اور عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور بھی ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button