Uncategorized

آیت اللہ شیخ باقر نمر کا قتل مسلمانوں کا بڑا نقصان ہے، مولانا اکرام ترمذی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جعفریہ الائنس سپریم کونسل کے رکن اور معروف عالم دین مولانا اکرام حسین ترمذی نے آیت اللہ باقر النمر کی شہادت اور شیعہ مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کے خلاف منعقدہ احتجاجی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ آیت اللہ شیخ نمر عالم با عمل تھے ان کی شہادت مسلمانوں کا بڑا نقصان ہے، عالمی برادری سعودی حکمرانوں کی اس بہیمانہ اور اسلام دشمن حرکت کا نوٹس لے کیونکہ تسلسل کے ساتھ شیعہ مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان پر ہونیوالے مظالم پر صدائے احتجاج بلند کرنیوالا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے شہید آیت اللہ باقر النمر اور ان کے ساتھیوں کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی حکومت کو متنبہ کرے کہ وہ ظلم و زیادتیوں کا سلسلہ ختم کرکے عوام کے ساتھ اچھا سلوک کرے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button