سعودی حکومت کے ہاتھوں آیت اللہ باقر النمر کے قتل سے عالم اسلام سوگوار ہے، علامہ مرزا یوسف حسین
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت عالم اسلام کے جید عالم دین آیت اللہ باقر نمر اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت اور سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں پر مظالم کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے۔ اس سلسلے میں مرکزی احتجاجی جلسہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں منعقد ہوا جس سے خطاب کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ امریکی اور سعودی اتحاد پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے اور آل سعود، یہود و نصاریٰ کے ساتھ مل کر اپنے ہی بھائیوں کے خون سے ہاتھ رنگ رہے ہیں، سعودی عرب میں آیت اللہ باقر النمر اور ان کے ساتھیوں کا قتل اور بہیمانہ تشدد پر عالم اسلام سوگوار ہے، ہم انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سعودی حکمرانوں کو ظلم و تشدد سے باز رکھے۔ مظاہرے سے علامہ اظہر حسین نقوی، صغیر عابد رضوی، سید علی اوسط، سہیل مرزا اور مصطفیٰ عباس رضوی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری شیعہ مسلمانوں کے خلاف ہونیوالی ظلم و زیادتیوں کو ختم کروائے