داعش اسلام آباد کا امیر عامر منصور سیالکوٹ سے گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سیکیورٹی اداروں نے عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر داعش اسلام آباد کےتکفیری دہشتگرد امیر عامر منصور کو سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا۔ حساس اداروں نے داعش کے گرفتارتکفیری دہشت گردوں کی نشاندہی پر سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے داعش اسلام آباد کے امیر عامر منصور کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار تکفیری دہشتگرد عامر منصور داعش میں بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو 30 سے 50 ہزار روپے ماہانہ ادا کیا کرتا تھا جب کہ تفتیش کے دوران یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ تکفیری دہشتگرد نوجوانوں کو تربیت کے لئے شام اور افغانستان بھی بھیجتا تھا جہاں انہیں اسلحہ چلانے سمیت دیگر دہشت گردانہ تربیت دی جاتی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار تکفیری دہشتگرد عامر منصور نے سیکیورٹی اداروں کو داعش میں شامل پاکستانیوں کی فہرستیں بھی فراہم کیں جب کہ سیکیورٹی اداروں نے گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا