Uncategorized

ٹیکسلا، ایس یو سی کی نومنتخب کونسلرز کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علما کونسل تحصیل ٹیکسلا کے صدر سید شبیر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے شیعہ علماء کونسل اپنا قومی و ملی فریضہ سرانجام دے رہی ہے، بلدیاتی الیکشن میں تمام تر مذہبی گروہی لسانی تعصبات سے بالاتر ہوکر خدمت خلق سے سرشار امیدواروں کی مکمل حمائت کی گئی، جس کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود اور علاقائی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا مقصود تھا، شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا آئندہ بھی بھائی چارے کے فروغ اور علاقہ میں امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے بلدیاتی الیکشن میں اپنے پلیٹ فارم سے حمائت یافتہ امیدواروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

تقریب سے سینیئر نائب صدر شیعہ علماء کونسل سید قاصد حسین شاہ نے بھی خطاب کیا، صدر شیعہ علماء کونسل سید شبیر حسین شاہ نے مزید کہا کہ شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا ہر سطح پر خواہ وہ عوامی حقوق کی بات ہو یا علاقہ میں امن وامان کو برقرار رکھنے کا مسلہ ہو بلاتفریق اپنا کردار ادا کر رہی ہے، علاقہ کو مثالی بنانے کے لئے ہم نے تمام تر تفرقات سے بالاتر ہوکر ایسے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا جو عوام کی بے لوث خدمت کا حقیقی جذبہ رکھتے تھے، شیعہ علما کونسل تحصیل ٹیکسلا کے صدر سید شبیر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر استقبالیہ تقریب میں نومنتخب ممبران میونسپل کمیٹی ملک محمد پرویز، سید مہتاب حسین شاہ، سید گلزار شاہ، سید سرفراز شاہ ،شفاقت بٹ، ذیشان صدیق بٹ، راجہ کامران ایڈووکیٹ، سابق امیدواران برائے میونسپل کمیٹی سردار سید عمران علی شاہ، سردار سید مجتبیٰ حیدر، سردار زبیر خان، ملک اسد امیر، سید حسنین شاہ، نوید عباس، ڈاکٹر تفسیر کاظمی، سید توصیف نقوی، سید زاہد حسین شاہ، سید نثار شاہ، سید مشتاق حسین نقوی، سید سبطین شاہ، سید ضمیر حسین شاہ، سید اسرار شاہ، سید اسد شاہ، سید سبطین شاہ ایڈووکیٹ، زاہد حسین کاظمی، سید ارشاد حسین شاہ مشہدی سرکار، اسد علی حیدری، گلفام حسین، سید محسن شاہ، سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button